اولسی جرگے کے سپیکر نے مغوی سابق گورنر واحدی کی بازیابی میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کا افغانیوں کے زیر قیادت امن عمل کی حمایت کا اعادہ
26 فروری 2016 (19:10)
0

امور خارجہ کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سردار اویس لغاری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے اولسی جرگہ کے سپیکر عبدالرئوف ابراہیم کی زیر قیادت افغان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانیوں کے زیرقیادت امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور افغان پناہ گزینوں کی احسن طریقے سے واپسی چاہتاہے۔
اولسی جرگے کے سپیکر نے مغوی سابق گورنر واحدی کی بازیابی میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا' انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف پاکستان اور افغانستان کا دشمن ہی کرسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی روک تھام کرنے کی ضرورت ہے۔