فضل اﷲ واحدی کوتقریباً دو ہفتے پہلے اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

ہرات کے سابق گورنر کو مردان سے بازیاب کرالیا گیا
26 فروری 2016 (15:30)
0

افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اﷲ واحدی کو مردان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔انہیں تقریباً دو ہفتے پہلے اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔


افغان قونصل خانے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ فضل اﷲ واحدی صحت مند ہیں اور انہیں جلد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔