عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ ہائی کورٹ اور نہ ہی کسی خصوصی کورٹ کو غداری کیس میں شریک ملزم کو شامل کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیارہے۔

 غداری کیس میں شریک ملزم کوشامل کرنےسےمتعلق خصوصی عدالت کافیصلہ کالعدم قرار
26 فروری 2016 (11:21)
0

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں شریک ملزم کو شامل کرنے سے متعلق خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔بنچ نے کہا کہ نہ تو ہائی کورٹ اور نہ ہی کسی خصوصی کورٹ کو غداری کیس میں شریک ملزم کو شامل کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار ہے، اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار وفاق کے پاس ہے ۔


بنچ نے کہا کہ ریاست صرف پرویز مشرف کو ایمرجنسی نافذ کرنے کا ذمہ دارسمجھتی ہے۔عدالت عظمی نے پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔