پٹرولیم اورقدرتی وسائل نےکہاہےکہ موجودہ حکومت کے دورمیں گیس کے 67 سےزائدنئےذخائردریافت ہوئے ہیں۔

2018تک توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائیگا:شاہد خاقان
26 فروری 2016 (10:00)
0

پٹرولیم اورقدرتی وسائل کےوفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سالہ مدت ختم ہونے سےپہلے توانائی بحران کاخاتمہ کرےگی۔لاہورمیں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کاحل گیس میں ہے۔وفاقی وزیرنےکہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا کے کسی اورملک کے مقابلے میں کم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر مستقبل میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں تو یہ سہولت عوام کوبھی دی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں گیس کے 67 سے زائد نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ پر کام کررہی ہے جس پر ایک سوپچاس ارب روپے خرچ ہوںگے۔ صارفین کوگیس کی فراہمی کیلئے دو سو پچاس ارب روپے کے پائپ لائن بچھانے کے ایک اور منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔