مشیر خارجہ نے کہاہے کہ دونوں ملک تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

سرتاج عزیزکاافغانستان میں امن کیلئےپاکستان کی مسلسل حمایت کےعزم کااعادہ
26 فروری 2016 (10:08)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر عبدالرئوف ابراہیمی کی زیرقیادت افغان پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام دونو ں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

عبدالرئوف ابراہیمی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیر ایک دوسرے سے منسلک ہے اور دونوں ملک تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔