آئی ایس پی آر کے مطابق افغان علاقے سے نکالنے کے بعد زخمی فوجی کو حفاظتی چوکی پرابتدائی طبی امداد دی گئی۔

26 فروری 2016 (11:02)
0

افغانستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افغان فوجی کو باجوڑ میں کِٹ کوٹ کے علاقے میں پاکستانی حفاظتی چوکی میں منتقل کیاگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان علاقے سےنکالنے کےبعدزخمی فوجی کوحفاظتی چوکی پرابتدائی طبی امداددی گئی اوربعد میں اسے باجوڑ کے علاقے خار میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال داخل کرادیا گیا۔