امریکی صدرنےقومی سلامتی کی ٹیم کوہدایت کی کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت عالمی مہم شروع کرے۔

شام کےتنازع کاواحدحل دولت اسلامیہ کوشکست دیناہے: اوباما
26 فروری 2016 (10:48)
0

امریکی صدربراک اوبامانےکہاہےکہ شام کے تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ دولت اسلامیہ کو شکست دینا ہے۔واشنگٹن میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نام نہاد دولت اسلامیہ گروپ کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ۔


انہوں نے قومی سلامتی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت عالمی مہم شروع کرے۔صدر اوباما نے کہاکہ دو ہفتے کی جنگ بندی سے پہلے آئندہ ہفتے شام کے مستقبل کیلئے مشکل ہوں گے۔