پولنگ اب چار اپریل کے بجائے سات اپریل کو ہوگی۔

این اے245،پی ایس115میں پولنگ شیڈول تبدیل
26 فروری 2016 (19:27)
0

الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو پینتالیس اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو پندرہ میں انتظامی وجوہات کی بناء پر پولنگ کا شیڈول تبدیل کر دیاہے۔
پولنگ اب چار اپریل کے بجائے سات اپریل کو ہوگی۔
ادھر الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس انسٹھ بدین کم ٹنڈو محمد خان کے سینتیس پولنگ سٹیشنوں پر اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ کو پولنگ دوبارہ کرانے کا حکم بھی دیاہے۔