وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نثار،شہباز کا قومی لائحہ عمل کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال
26 فروری 2016 (20:38)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے قومی لائحہ عمل کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔