وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جدید میٹرو بس نظام نے ٹرانسپورٹ کی بہتر اور سستی سہولیات فراہم کی ہیں اور اس شعبے میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےسےعوام کو آرام دہ سہولت میسر ہو گی:شہباز شریف
26 فروری 2016 (15:29)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی تیز ترین اور آرام دہ سہولت میسر ہو گی۔وہ آج صبح لاہور میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جدید میٹرو بس نظام نے ٹرانسپورٹ کی بہتر اور سستی سہولیات فراہم کی ہیں اور اس شعبے میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے بعد ملتان میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔