اسلام آباد میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری ایک اچھا شگون ہے۔

26 فروری 2014 (15:00)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے قومی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے سخت فیصلے کئےہیں۔آج اسلام آباد میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری ایک اچھا شگون ہے کیونکہ غیرملکی سرمایہ کار  سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیادہ پراعتماد ہیں۔


وزیراعظم نے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو چین کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔



منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سولہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔



احسن اقبال نے بتایا کہ چین نے شاہراہ قراقرم کے رائے کوٹ  اسلام آباد حصے کو جدید بنانے ، کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر اور گوادر بندرگاہ کو جدید بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ گوادر کے ہوائی اڈے سمیت گوادر شہر کا ایک مربوط ترقیاتی منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔