وزیراعظم نے اجلاس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قومی سلامتی میں اضافے کی اہمیت اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھانے پر زوردیا۔

26 فروری 2014 (08:59)
0

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی متفقہ منظوری دی ہے ۔


 



وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج قومی اسمبلی میں پالیسی کا اعلان کریں گے ۔


 



وزیراعظم نے اجلاس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قومی سلامتی میں اضافے کی اہمیت اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھانے پر زوردیا۔


 



اُنہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ملک کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے ، حکومت نے ان پر قابو پانے اور ملک کو بحران سے نکالنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔


 



اُنہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہورہی ہے اور قومی معیشت میں مسلسل بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں ۔


 



نوازشریف نے کہا کہ امن کی بحالی اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔


 



اُنہوں نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی اور انتظام کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت بجلی اور گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔


 



وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار خصوصاََ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور آئندہ پانچ سال میں مختلف منصوبوں میں تقریباََ پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ۔