شرکاء کی قومی سلامتی پالیسی کی ستائش

26 فروری 2014 (22:40)
0

پی ٹی آئی کی رہنماء عاصمہ احسان نے آج ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہء نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی سلامتی کی پالیسی کا خیر مقدم کیا۔




 انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کی جانب سے یہ ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا جانا چاہیے۔


 



اے این پی کے رہنماء حاجی عدیل نے کہا کہ ملک میں قیام امن کو یقینی بنانا چاہیے۔


 



 انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوجائیں تو عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جانا چاہیے۔


 



انہوں نے قومی سلامتی کی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔


 



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء ایس ایم ظفر نے پروگرام میں حصّہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پالیسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم انہوں نے پالیسی میں تحقیقات کرنے کا موثر طریقہ کار شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا