گورنر نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتاہے۔

26 فروری 2014 (20:53)
0

پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے آج(بدھ) لاہور میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرو ر سے ملاقات کی۔


 



گورنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


 



انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتاہے۔


 



جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے بڑی تعداد میں جرمن کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔