26 دسمبر 2013 (20:48)
0


بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کا کہنا ہے کہ اس کی لیڈر خالدہ ضیاء کوعملاً گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے نائب صدر شمشیر مبین چوہدری نے کہا کہ پولیس پارٹی رہنمائوںاورکارکنوں سمیت کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
تاہم ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ خالدہ ضیاء نظر بند ہیں انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں حکومت نے ان کے گھر کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔