ریڈیوپاکستان اپنے میڈیم ویو نیٹ ورک کو جدید خطوط پراستوارکررہا ہے تاکہ نشریات کی ملک بھر میں وسیع کوریج اور بہتر سماعت کویقینی بنائے جاسکے۔

26 دسمبر 2013 (21:07)
0

ریڈیوپاکستان اس وقت اپنے پروگرام دونوں میڈیم ویو اور ایف ایم ٹرانسمیٹرز سے نشر کررہا ہے تاہم ایف ایم ٹرانسمیٹرز کی کوریج محدود ہے اور صرف میڈیم ویو پر اس کی نشریات  دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں سنی جاسکتی ہیں۔


 



چار سو اورایک سو کلوواٹ کے دو طاقتور میڈیم ویو حال ہی میں پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں لگائے گئے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں نشریات بہتر طورپر سنی جاسکیں ۔



اس کے علاوہ ریڈیوپاکستان جاپان کی معاونت سے فقیرآباد میڈیم ویو ٹرانسمیٹرز کی جگہ  پانچ سو کلوواٹ کا انتہائی طاقتو ر ٹرانسمیٹرز لگا رہا ہے  ۔


 



 پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن حیدرآباد، کراچی اور لاڑکانہ میں بھی میڈیم ویو ٹرانسمیٹرز کو تبدیل کررہا ہے یہ تمام ٹرانسمیٹرز اگلے سال کے آخر تک کام کرنا شروع کردینگے ۔