کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اتوار تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ جانچ پڑتال اس مہینے کی 30 سے اگلے مہینے کی 4تاریخ تک ہوگی۔

26 دسمبر 2013 (20:54)
0

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے۔
کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اتوار تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ جانچ پڑتال اس مہینے کی 30 سے اگلے مہینے کی 4تاریخ تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں اگلے مہینے کی            چھ اور سات تاریخ کو جمع کرائی جاسکتی ہیں جواگلے مہینے کی آٹھ سے گیارہ تاریخ تک نمٹائی جائیںگی۔
کاغذات نامزدگی اگلے ماہ کی بارہ تاریخ تک واپس لیے جاسکتے ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانوںکے ساتھ    اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کو شائع کر دی جائے گی۔


 سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوگیا ہے اور یہ اتوار تک جاری رہے گا۔
  انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست اگلے مہینے کی  تیرہ  تاریخ کو شائع کی جائے گی پولنگ اگلے مہینے کی  اٹھارہ  تاریخ کو ہوگی ۔
ادھر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی    کل آخری تاریخ ہے ۔


الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے موقعے پر بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سلسلے میں کسی بھی ابہام سے بچنے کیلئے راہنما اصول جاری کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ ضلع میں اپنی پارٹی کے لئے ایک عہدیدار مقرر کرے جواپنی پارٹی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے۔
اس طرح جاری ہونے والے ٹکٹ نہ واپس ہوںاور نہ ہی منسو خ ہوں گے۔
تمام جماعتوں سے کہاگیاہے کہ ایک نشست کے لئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا جائے۔
پارٹی سربراہوںسے بھی کہاگیاہے کہ اس مقصد کے لئے وہ اپنے مقررکردہ عہدیداروں کی فہرستیں پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کو بھیج دیں جو انہیں ریٹرننگ افسروں کوارسال کریں گے۔
ہر امیدوار کو انتخابی نشان الاٹ ہونے کے موقعے پر اپنا پارٹی ٹکٹ پیش کرنا ہوگا۔