انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں آزادانہ اور  منصفانہ بلدیاتی انتخابات کرائے ہیں جن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے۔

26 دسمبر 2013 (20:08)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن کمیشن خودمختار ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں آزادانہ اور  منصفانہ بلدیاتی انتخابات کرائے ہیں جن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے۔
پرویزرشید نے کہا کہ یہی الیکشن کمیشن دوسرے صوبوںمیں بھی بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ اور انتظامیہ کی نگرانی میں گرائے جانے والے انتخابات سے بھی ناخوش ہے۔