ملاقات میں امریکہ میں اُن کے سفارتی عہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

26 دسمبر 2013 (17:55)
0

امریکہ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر جلیل عباس جیلانی نے  جمعرات کے روز اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکہ میں اُن کے سفارتی عہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر نے جلیل عباس جیلانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خود کو اس اہم عہدے کا اہل ثابت کریں گے۔
جلیل عباس جیلانی نے یقین دلایا کہ وہ پوری لگن سے اپنی نئی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔