انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان ،فاٹا اور جنوبی پنجاب کے بچوں اور نوجوانوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

26 دسمبر 2013 (10:31)
0

تعلیم اور فنی تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔



اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں خواندگی کی شرح بہتر بنانے کا عزم کررکھا ہے۔



وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے پرائمری تعلیم کیلئے سالانہ بجٹ دوگنا کردیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان ،فاٹا اور جنوبی پنجاب کے بچوں اور نوجوانوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔