برفانی طوفان اور سردی کی شدید لہر سے ان ملکوں میں نظم زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

26 دسمبر 2013 (14:38)
0

امریکہ ، کینیڈا اور متعدد یورپی ملک شدید برفانی طوفان اوربارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔


 



  برفانی طوفان اور سردی کی شدید لہر سے ان ملکوں میں نظم زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے  ہیں۔


 



برفانی طوفان سے امریکہ میں اب تک  چودہ  اور  کینیڈا میں  دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں  ۔
برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جہاں گزشتہ تین دن کے دوران حادثات میں  پانچ  افرادہلاک ہوچکے ہیں۔