وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے  جمعرات کولاہورمیں ان سے ملاقات کی۔

26 دسمبر 2013 (20:35)
0


پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبہ بلوچستان میں زمین کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ' کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے منصوبوں اور ون ون ٹو ٹو ایمرجنسی سروسز کے قیام میں ہر ممکن مدد فرا ہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے  جمعرات کولاہورمیں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً پانچ سو بلوچ طلباء دانش سکولوںمیں زیر تعلیم ہیں اور پنجاب کی حکومت نے اس کوٹے کو دوگناکر دیاہے۔
ان طلبا کے وظیفے کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب نے اپنے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثر ہونے والے بھائیوں کے لئے پچیس کروڑ روپے کی مالی امداد بھی دی ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے تعلیمی شعبے اور زلزلہ زدگان افراد کی بحالی کے لئے پنجاب کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا ہے۔