میانمار کے صوبےرکھائن میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد ایک ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں
26 اگست 2017 (18:47)
0

میانمار کی ریاست رکھائن میں کشیدگی میں اضافے اور تازہ لڑائی کے بعد تقریباً ایک ہزار روہنگیا مسلمانوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے سیکورٹی حکام نے آج کہا ہے کہ اپنے گھر چھوڑنے والے روہنگیا مسلمان میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان واقع دریائےNAF پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں بنگلہ دیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔