آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی کہوٹہ حویلی اور سدھنوتی میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا ایک ایک کیمپس قائم کرنے کی منظوری ۔

file photo

سرکاری یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرز طالبعلموں کو،معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں : مسعود خان
26 اگست 2017 (18:24)
0

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ وہ طالبعلموں کو،معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ فارغ التحصیل طالبعلم تمام شعبوں میں مسابقت کے قابل ہوسکیں۔
وہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں یونیورسٹیوں کے مالی امور اور ہدایات کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی طر سے یونیورسٹیوں کو فراہم کردہ فنڈز کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلا س میں کہوٹہ حویلی اور سدھنوتی میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا ایک ایک کیمپس قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے دونوں کیمپس کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔