file photo

وزیراعظم کا ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کااعادہ
26 اگست 2017 (08:26)
0

پولیو کے خاتمے کے بارے میں نیشنل ٹاسک فورس کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے معمول کے قطرے پلانے پرزوردیا۔

اجلاس میں ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام پر عملدرآمد میں صوبائی حکومتوں، فاٹا انتظامیہ اور آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے کردار کی تعریف کی۔