سیکرٹری خارجہ نے کہا بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

File photo

دنیا کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادو ں پر عملدر آمد کی خواہاں ہے:اعزاز
26 اگست 2016 (22:12)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا تنازعہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کی خواہاں ہے۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پر ُامن حل چاہتا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے  بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت دی تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے کے بعد انکار کا خط بھیجا ہے۔