آرمی چیف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے ملک اور بیرون ملک قومی سانحات کے دوران ہمیشہ اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے۔

جنرل راحیل کی جنگ و امن میں طبی عملے کے کردار کی تحسین
26 اگست 2016 (22:01)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے حالت امن اور جنگ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحت عامہ کا معیار بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کے کردار اور قربانیوں کی تعریف کی ہے۔
جمعہ کے روز آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتالوں کی بہتری' جگر کی پیوند کاری کے یونٹ' ہاتھوں اور جسمانی اعضاء کی سرجری کے مرکز سمیت خصوصی علاج کے مراکز قائم کرنے کے لئے آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے ملک اور بیرون ملک قومی سانحات کے دوران ہمیشہ اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے۔
بعد میں آرمی چیف نے آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے بیجز لگائے جنہیں آرمی میڈیکل کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔