وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ یورپی یونین شامی مہاجرین کیلئے فنڈز فراہم کرے۔

ترکی کا یورپی یونین سے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ
26 اگست 2016 (21:49)
0

ترکی نے خبردارکیاہے کہ اگر اس کے شہریوں کیلئے ویزے کی پابندیوں کونرم نہ کیا گیا تو یورپی یونین کے ساتھ پناہ گزینو ں کا معاہدہ ختم ہوسکتا ہے۔
یہ بات ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے بلغاریہ کے ہم منصب کے ہمراہ استنبول میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتائی۔
ترکی یہ مطالبہ بھی کررہا ہے کہ یورپی یونین تیس لاکھ شامی مہاجرین کیلئے فنڈز فراہم کرے۔