سیکرٹری خارجہ نے تیاریوں میں تیزی لانے کیلئے سارک سمٹ سیل کا افتتاح کیا۔

پاکستان رواں سال سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
26 اگست 2016 (21:42)
0

پاکستان اس سال نو اور دس نومبر کوانیسویں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سارک کے رکن ممالک کے رہنمائوں اور نو مبصر ممالک کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد میں سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تیاریوں کے عمل میں تیزی لانے کے لئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں '' سارک سمٹ سیل''کا افتتاح کیا۔
سارک سمٹ سیل تمام فریقین اور پاکستان میں متعلقہ حکام سے ملکر کام کرے گا۔