جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کے قیام کی طرف مرحلہ وار اور منظم پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ ۔

سارک ممالک کا اقتصادی اور علاقائی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق
26 اگست 2016 (20:13)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہاد ر تھاپا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کے قیام کی طرف مرحلہ وار اور منظم پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جیسا کہ18 ویں سارک سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سارک کے وزرائے خزانہ نے عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے سارک منشور کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تنظیم کے مختلف شعبوں میں رکن ممالک کے تجویز کردہ فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کانفرنس میں دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے اور باہمی انتظامی تعاون کے بارے میں سارک معاہدے کو وسعت دینے پر بحث شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ شرکاء نے خطے میں بڑے بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں خلا پُر کرنے کیلئے بین العلاقائی سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔