سی ڈی اے بہارہ کہو انٹرچینج کی تعمیر پر اگلے ماہ کام شروع کر دے گا۔

طارق فضل کی سی ڈی اے کو جاری منصوبے3ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت
26 اگست 2016 (19:59)
0

وفاقی دارالحکومت کی انتظامی و ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ جاری منصوبوں کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی ڈی اے کوہدایت کی کہ سیکٹر ڈی 12 میں ترقیاتی کام کو مکمل کیا جائے اور سی 15 اور آئی 15 میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیاجائے۔
وزیر نے سرینا چوک وسیع کرنے کے لئے متبادل سڑک تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی جہاں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ سی ڈی اے بہارہ کہو انٹرچینج کی تعمیر پر اگلے ماہ کام شروع کر دے گا۔