وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

File photo

ترک ماہرین صحت کا وفد آئندہ ماہ پنجاب کا دورہ کرے گا
26 اگست 2016 (19:38)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی کے ماہرین صحت کا ایک وفد آئندہ ماہ پنجاب کا دورہ کرے گا اور صوبے میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات پیش کرے گا۔

انہوں نے یہ بات استنبول میں ترکی کے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
ترک وزیر صحت نے فوجی بغاوت کی کوشش کے موقع پر ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔