اسلام آباد میں 600بستروں کے 3اسپتال بنائے جائیں گے۔

 وزیر اعظم کی ملک بھر میں 39جدید ترین اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری
26 اگست 2016 (19:33)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک بھر میں39 جدید ترین ہسپتالوں کی تعمیر کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
انہوں نے یہ منظوری جمعہ کے روز اسلام آبادمیں ملک میں شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے موقع پر دی۔
وز یراعظم نے اسلام آباد میں چھ چھ سو بستروں پر مشتمل تین ہسپتالوں جبکہ ملک بھر میں پانچ پانچ سو بستروں کے دس اور ڈھائی ڈھائی سو بستروں کے متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے راولپنڈی میں امراض نسواں کے ہسپتال کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی جو2011 سے رکا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں سو سو بستروں کے چار سے پانچ ہسپتال تعمیرکرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورملک کے کونے کونے میں ہسپتال تعمیر کرکے بیک وقت غربت اوربیماری کا خاتمہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بلارکاوٹ کرداراداکرسکیں۔