وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

قوم اقتصادی راہداری کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے متحد رہے:احسن اقبال
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
26 اگست 2016 (18:45)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد رہے۔
ریڈیو پاکستان کی نمائندہ صوفیہ صدیقی کیساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان اس بڑے منصوبے کے ذریعے پرامن اور خوشحال ہو ' اس لئے وہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے اس تاثر کومسترد کر دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی راستے سمیت دیگر کسی بھی راستے میں کوئی تبدیلی لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور اسلام آباد میں اس کے سفارتخانے نے بھی اس سلسلے میں بیانات دیئے ہیں۔