معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں جبکہ باقی چار آبدوزیں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جائیں گی۔

File photo

 ساحلی علاقوں کا تحفظ،چین پاکستان کو8آبدوزیں فراہم کریگا
26 اگست 2016 (18:18)
0

چین پاکستان کو ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے آٹھ آبدوزیں فراہم کرے گا۔
یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں بحری دفاع کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوایک بریفنگ میں بتائی گئی جس کی صدارت شیخ روحیل اصغر نے کی۔
معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی اور 2022 '2023 میں پاکستان کوفراہم کی جائیں گی جبکہ باقی چار آبدوزیں پاکستان میں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جائیں گی اور 2028 ء میں پاک بحریہ کے حوالے کی جائیں گی۔
کمیٹی نے پاک بحریہ کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔