شیراز وحید پر ملک کے خلاف الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر میں مدد دینے کا الزام ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی 30اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
26 اگست 2016 (15:03)
0

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کو اس ماہ کی انتیس تاریخ تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اس پر ملک کے خلاف الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر میں مدد دینے کا الزام ہے اور اسے اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ اس تقریر کی سی ڈیز تقسیم کررہا تھا۔