نواز شریف نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔

وزیراعظم کی ترکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت
26 اگست 2016 (14:57)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ترک پولیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔
ترکی کی قیادت اورعوام سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔