کمپنی 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کی لاگت سے تین سو پچاس میگاواٹ کے دو بجلی گھر لگائے گی جو دسمبر 2020 تک مکمل ہونگے۔

چینی کمپنی نے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھرکیلئے لائسنس حاصل کرلیا
26 اگست 2016 (14:55)
0

بجلی پیدا کرنے والی چینی کمپنی دتانگ نے پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے 700 میگاواٹ کے تھرمل بجلی گھر کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے ایک درخواست کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کمپنی 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کی لاگت سے تین سو پچاس میگاواٹ کے دو بجلی گھر لگائے گی جو دسمبر 2020 تک مکمل ہونگے۔