نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

File photo

آزاد جموں و کشمیر حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے :وزیراعظم
26 اگست 2016 (14:51)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی خدمات کی کوششوں میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔آج اسلا م آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسعود خان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ وہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔