بری فوج کے سربراہ نے کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اورسوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

پاکستانی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا :آرمی چیف
26 اگست 2016 (12:38)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا ۔انہوں نے یہ بات افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔بری فوج کے سربراہ نے کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اورسوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

افغان حکام نے یونیورسٹی کے دوران استعمال کئے گئے تین ٹیلی فون نمبروں کابھی تبادلہ کیا جن پر مبینہ حملہ آوررابطے میں تھے۔افغان حکام کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پرپاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب مشتبہ علاقے میں کسی بھی جرائم پیشہ شخص کی موجودگی کی تصدیق کیلئے کارروائی کی۔
آپریشن کے ابھی تک حاصل ہونیوالے نتائج سے افغان حکام کو آگاہ کیاگیاہے۔بری فوج کے سربراہ نے افغان صدر کوافغانستان سے متعلق حاصل ہونیوالی مزیدمعلومات کی فراہمی کے حوالے سے تمام ممکنہ تعاون کایقین دلایا۔