دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر داخلے کے مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

سرحدی نظم ونسق کے نظام میں بہتری پاکستان اورافغانستان کیلئے سود مند ہے: نفیس ذکریا
26 اگست 2016 (12:35)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی نظم ونسق کے نظام میں بہتری دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہے۔انہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر داخلے کے مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں مفاہمت کاعمل پاکستان ، افغانستان، چین اورامریکہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہرملک کو اس سلسلے میں کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔ایک سوال پر نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کیخلاف جارحیت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔