وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا۔

کسی کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : مصدق ملک
26 اگست 2016 (12:32)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قوم نے امن کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور کسی کو بھی ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین غدارہے اورجو بھی اس کے نظریات کی حمایت کرے گا اس سے بھی ویسا ہی سلوک کیاجائے گا ۔ مصدق ملک نے کہاکہ الطاف حسین کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا۔