سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے کہاکہ خلیجی ریاستوں نے یمن کے تمام فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میزپرواپس آئیں ۔

امریکہ اورخلیجی ریاستوںکی یمن میں تنازع کے خاتمے کیلئے نئے منصوبے پربات چیت
26 اگست 2016 (09:52)
0

امریکہ اورخلیجی ریاستوں نے یمن میں تنازع کے خاتمے کیلئے ایک نئے منصوبے پربات چیت کی ہے۔جدہ میں امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ چھ خلیجی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کوبریفنگ دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ خلیجی ریاستوں نے یمن کے تمام فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میزپرواپس آئیں اوریمن میں امن اوراستحکام کیلئے ایک معاہدہ کریں۔

جان کیری نے کہاکہ نئے منصوبے کامقصد یمن میں تنازع کاخاتمہ ہے جس میں حوثی ملیشیاء گروپ کی ایک متحدہ حکومت میں شمولیت پرغورکیاجائے گا۔