ایران کے وزیردفاع حسین دہقان نے کہاکہ اگرامریکی بحری جہازوں نے ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم مزاحمت کرینگے۔

امریکہ آبنائے ہرمز میں ہماری سمندری حدودمیں جنگی بحری جہازتعینات کرنے سے گریز کرے: ایران
26 اگست 2016 (12:09)
0

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سمندری حدودمیں جنگی بحری جہازتعینات کرنے سے گریز کرے۔ ایران کے وزیردفاع حسین دہقان نے کہاکہ اگرامریکی بحری جہازوں نے ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم مزاحمت کرینگے۔

اُدھرپینٹاگون کے ترجمان پیٹرکک نے کہاکہ امریکی بحری جہاز نے دو امریکی بحری جہازوں کاپیچھا کرنیوالے ایران کے تیزرفتارجہاز کو خبردار کرنے کیلئے فائرنگ کی ۔انہوں نے کہاکہ امریکی جہاز بین الاقوامی سمندری حدود میں تھے۔