شہری اور باغی جنگجو حکومت کی طرف سے طویل محاصرے کے بعد شہر درایہ خالی کردیں گے۔

شام کی فوج اورباغیوں کے درمیان معاہدہ طے
26 اگست 2016 (11:37)
0

شام کی فوج اورباغیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شہری اور باغی جنگجو حکومت کی طرف سے طویل محاصرے کے بعد شام کے شہر درایہ خالی کردیں گے۔فریقین نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے قریبی قصبے کو خالی کرنے کا عمل آج شروع ہوگا۔

یہ اعلان جنیوا میں ا مریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیورف کی شام کے سلسلے میں ہونیوالی بات چیت کے تناظر میں آیا ہے۔اُدھر ایک مبصر گروپ نے کہا ہے حلب کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں سرکاری فوج کی طرف سے بیرل بم گرائے جانے سے گیارہ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔