اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا ہے کہ اقتصادی استحکام جمہوری نظام کی مضبوطی اورسلامتی کی بہترصورتحال کی بدولت حاصل ہوا ہے۔

26 اگست 2016 (10:54)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے کیونکہ اس کی پالیسیاں خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست ہیں۔
انہوں نے یہ بات نیویارک میں نسداق سٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب کے دورران کہی۔
ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہم تجارت اورغیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری معیشت میں نمایاںبہتری ہوئی ہے اوریہ تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی سفیر نے کہاکہ اقتصادی استحکام جمہوری نظام کی مضبوطی اورسلامتی کی بہترصورتحال کی بدولت حاصل ہوا ہے۔