وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے صحافی برادری کی جدوجہد میں ان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

حکومت معلومات تک رسائی کابل جلدقومی اسمبلی میں پیش کرے گی:پرویزرشید
26 اگست 2016 (10:48)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ حکومت معلومات تک رسائی کابل جلدقومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔انہوں نے پشاور میں ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی سے معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کاسہرا پاکستان مسلم لیگ نون کے سر ہے اور یہ بل قومی اسمبلی میں بھی پیش کیاجائے گا۔
پرویزرشید نے کہاکہ حکومت نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے صحافی برادری کی جدوجہد میں ان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔