حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کوبھارتی پولیس نے لوگوں سے خطاب سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف آزادی مارچ
26 اگست 2016 (09:39)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کیخلاف احتجاج کیلئے آج سرینگر میں عیدگاہ کی طرف آزادی مارچ کیاجائے گا۔ آزادی مارچ کیلئے اپیل حریت رہنمائوں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک نے کی ہے۔انہوں نے عوام سے نمازجمعہ کیلئے مقررہ مقام پر جمع ہونے کیلئے کہاہے۔

اُدھرحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کوبھارتی پولیس نے جامع مسجدسرینگر میں ٹیلی فون پرلوگوں سے خطاب کرنے سے روکنے کیلئے کل شام ان کی رہائش گاہ نگین سے اُنہیں گرفتار کرلیا۔