معیشت اورتجارت میں تعاون بڑھانے کی تجاویزپرغورکیاجا رہاہے ۔

سارک وزرائے خزانہ کاآٹھواں اجلاس جاری
26 اگست 2016 (10:29)
0

سارک وزرائے خزانہ کاآٹھواں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں معیشت اورتجارت میں تعاون بڑھانے کی تجاویزپرغورکیاجا رہاہے ۔ وزرائے خزانہ غیرٹیرف رکاوٹوں میں کمی یاانہیں ختم کرنے، توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات، سرمایہ کاری میں تعاون، حساس فہرست کی مصنوعات میںکمی اورسارک رکن ملکوں میں روابط بڑھانے سمیت مختلف شعبوں پرتوجہ مرکوز کرینگے۔مندوبین وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کرینگے۔اُدھرکانفرنس کے موقع پرسارک ترقیاتی فنڈکی گورننگ کونسل کااجلاس بھی ہوگا۔

اُدھروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک وزرائے خزانہ کانفرنس سے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔وہ اسلام آباد میں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے وفود اورشرکاء کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس سے سارک ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔