امریکہ نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین کے بحران کو کم کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات نہیں کرتا تو وہ پیر کو اُس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرسکتا ہے

G-7نے روس پر مزیدپابندیاں لگانے سے اتفاق کیاہے
26 اپریل 2014 (20:10)
0

سات بڑے صنعتی ملکوں کے گروپ G-7نے یوکرین میں مداخلت کی وجہ سے روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے سے اتفا ق کیاہے۔

آج(ہفتہ) ایک مشترکہ بیان میں G-7کے رہنمائوں نے کہا کہ روس نے جنیوا میں ہونے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

اس معاہدے کا مقصد یوکرین کے مشرقی علاقے میں غیر قانونی مسلح گروپوں پر قابو پانا ہے ۔
امریکہ نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین کے بحران کو کم کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات نہیں کرتا تو وہ پیر کو اُس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرسکتا ہے ۔